؞   سب سے زیادہ عورتوں کو ٹکٹ جون پور سے
۵ فروری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
جون پور (حوصلہ نیوز) : مشرقی اترپردیش کے سات ضلعوں میں سب سے زیادہ خاتون امیدوار جون پور ضلع سے ہیں اور پارٹی کے لحاظ سے سب سے زیادہ خاتون امیدواروں کو بہوجن سماج پارٹی نے ٹکٹ دئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق مشرقی اترپردیش کے کل سات ضلعوں میں صرف 14 خاتون امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے جس میں سب سے زیادہ جون پورسے 6 امیدوار ، غازی پور سے 3 اور اعظم گڑھ سے 2 اور چندولی، سون بھدر، بھدوہی سے صرف ایک ایک خاتون امیدوار ہیں۔
دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی کے انتخابی حلقہ وارانسی سے کسی بھی پارٹی نے کسی بھی خاتون کو ٹکٹ نہیں دیا۔ اس معاملہ کو لیکر وہاں کی عورتوں نے احتجاج بھی درج کیا ہے اور اس معاملہ میں وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ مرزا پور ، مئو اور بلیا سے کسی بھی خاتون کو کسی بھی پارٹی نے اپنا امیدوار نہیں بنایا ہے۔
پارٹی کے لحاظ سے سب سے زیادہ 6 خاتون امیدوار بسپا نے کھڑا کیا ہے جبکہ بی جے پی نے 5 عورتوں کو اور سماج وادی پارٹی نے صرف تین عورتوں کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.